پی ایم ایل (ن) چترال کی طرف سے بجلی کی آمد پر خیر مقدمی جلسہ کا انعقاد اور مٹھائیاں تقسیم 

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے گولین گول بجلی گھر سے بجلی کی آمد پر پی آئی چوک چترال میں خیر مقدمی جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر سید احمد خان ، نائب صدر صفت زرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے چترال کے ساتھ جو بھی وعدہ کیا ۔ اُسے پورا کیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ لواری ٹنل کا میگا پراجیکٹ نواز شریف کی چترال کے ساتھ دلی محبت اور یہاں کے لوگوں کو مصائب و مشکلات سے نکالنے میں اُن کی بھر پور دلچسپی کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ لواری ٹنل پر اربوں روپے خرچ کرکے چترال کیلئے کل موسمی راستہ دیا ۔ اب گولین ہائیڈل کی بجلی پیداوار سے پورا ضلع چترال منور ہوگا ۔ انہوں نے لواری ٹنل اور گولین ہائیڈل کے حوالے سے شہزادہ افتخار کی خدمات کی تعریف کی اور کہا ۔ کہ انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اعتماد کا ووٹ دے کر ان منصوبوں کی تعمیر کا راستہ ہموار کیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کے دو اہم منصوبے نواز شریف کے دور میں مکمل ہوئے ۔ اب گیس پلانٹ کا منصوبہ اور چترال کے اندر سڑکوں کی تعمیر بھی نوازشریف کی حکومت ہی کرے گی ۔ سید احمد نے کہا ۔ کہ چترال میں سیلاب کے دوران وزیر اعظم نے نہ صرف خود چترال کا دورہ کیا ۔ بلکہ دو ارب سے زیادہ رقم متاثرین میں تقسیم کی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ نواز شریف نے چترالی عوام سے کبھی جھوٹ نہیں بولا ۔ اور دل سے چترال کی خدمت کی ۔ اب چترال کے لوگوں کو چاہیے ۔ کہ وہ خد مت کی بنیاد پر الیکشن 2018میں نواز شریف کو ووٹ دیں ۔ چترال کے عوام احسان فراموش نہیں ہیں ۔ اور انشا اللہ وہ نواز شریف کو ووٹ دے کے رہیں گے ۔اس خوشی کے موقع پر لوگوں میں مٹھائیاں بھی تقسیم کیے گئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔