محکمہ تعلیم ضلع چترال کے جملہ پرنسپلز،ہیڈماسٹرز،سجبیکٹ اسپیشلٹس اورلابئیریرینزکامطالبات کے حق میں چترال پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ 

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)محکمہ تعلیم ضلع چترال کے جملہ پرنسپلز،ہیڈماسٹرز،سجبیکٹ اسپیشلٹس اورلابئیریرینزنے اپنے صوبائی قائدین کی کال پرچترال پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ محکمہ تعلیم خیبرپختونخواہمیں بھی منیجمنٹ کیڈرکے افیسرزکی طرح اپ گریڈیشن کے فیصلے میں شامل کریں، کیونکہ صر ف ایک کیڈرکی اپ گریڈیشن سے امیتازی سلوک کی بوآتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس مطالبے پرغورنہیں کیاگیاتواحتجاج جاری رکھاجائے گا۔ریلی میں پرنسپل جی ایچ ایس بونی صاحب الرحمن،ہیڈماسٹرزرندانگرام سلطان سکندرخان،ہیڈماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول چمرکن محمودطارق،ہیڈماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول دمیل ڈاکٹرولی خان،صدرآل ٹیچرایسوسی ایشن چترال مظفرالدین،پرنسپل جی سی ایچ ایم ایس ایس چترال کمال الدین،پرنسپل جی ایچ ایس ایس مستوج حاجی مراد،ہیڈماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول ہرچین محمدابراہم خان اوردیگرشامل تھے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔