صوبائی حکومت نے گولین گول پاورہاوس کی بجلی کی فراہمی کے لئے تمام مطلوبہ کاروائی مکمل کرکے وفاق کوبھیج دی۔ایم پی اے سردار حسین

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن سیدسردارحسین شاہ نے محکمہ توانائی وبرقیات کے ایڈیشنل سیکرٹری سیدذین اللہ شاہ کی طرف سے اپرچترال باالخصوص ریشن پاورہاوس کے اکیس ہزارصارفین کوبجلی کی فوری فراہمی کے لئے ہدایت جاری کرنے پراظہارتشکرکیاہے۔ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ توا نائی وبرقیات نے پیسکوکوہدایت کی ہے کہ جوٹی لشٹ کے گرڈاسٹیشن کے ساتھ اپرچترال کے بل منسلک کیاجائے۔انہوں نے مزیدکہاکہ تجرباتی کام کے لئے موجودہ ٹرانسمیشن لائن کواستعمال کرنے پرپیڈوکاکوئی اعتراض نہیں پیڈوگولین گول پاورہاوس کے بجلی حاصل کرنے کیلئے پوری طرح تیارہے ۔اگراس پرکسی قسم کی ترمیم کی ضرورت ہوتوامن عامہ کی صورت حال سے بچنے کے لئے جنگی بنیادپریہ کام مکمل کیاجائے گا۔واضح رہے کہ صوبے کی حکومت نے اپنی طرف سے گولین گول پاورہاوس کی بجلی کی فراہمی کے لئے تمام مطلوبہ کارروائی مکمل کرکے وفاق کوبھیج دی ہے
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔