متعدد افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری ، اے سی بٹگرام سید مظہر علی شاہ سٹیلمنٹ آفیسر چترال تعینات

پشاور ( چترال ایکسپریس )حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طورپر عوامی مفاد میں چھ افسران کے تبادلوں اورتقرریوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پراونشل سروسز اکیڈیمی خیبرپختونخوا سید عالمگیر شاہ (پی سی ایس، ایس جی ، بی ایس 20- ) کو تبدیل کرکے ان کی تعیناتی بحیثیت چیف ایگزیکٹیوفاٹا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کردی گئی ہے جبکہ پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر منیر اعظم (پی اے ایس ،بی ایس۔21 ) کو ان کی اضافی ذمہ داری سے فارغ کردیا گیاہے جبکہ اسی طرح ای اینڈ اے کے افسر بکار خاص کیپٹن (ر) عثمان گل (پی اے ایس، بی ایس ۔20 ) کی بحیثیت ڈائریکٹر جنرل پراونشل سروسز اکیڈیمی خیبرپختونخوا ،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صنعت محمد آصف (پی ایم ایس، بی ایس۔19 )کی بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ توانائی وبرقیات ،محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم میں مفت کتب کی فراہمی کے لئے صوبائی کوارڈینیٹر محمدقصیم خان کاکڑ ( پی اے ایس ،بی ایس۔18 ) کی بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صنعت ،محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم کے ڈی ایم او،آئی ایم یو بشارت احمد(پی ایم ایس ،بی ایس ۔18 ) کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری فاٹا سیکرٹریٹ اوراسسٹنٹ کمشنر بٹگرام سید مظہر علی شاہ(پی ایم ایس، بی ایس۔17) کوبحیثیت سیٹلمنٹ آفیسر چترال تعینات کردیاگیاہے ۔اس امر اکااعلان اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیے میں کیاگیا۔

اسی طرح حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طور پرعوامی مفاد میں گریڈ 17 سے تعلق رکھنے والے پی ایم ایس گروپ کے چھ افسران ور ایک سپرنٹنڈنٹ (بی ایس ۔17 ) کے تبادلوں وتعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیکشن آفیسر محکمہ اطلاعات خلیل الرحمان کو تبدیل کرکے انکو بحیثیت سیکشن آفیسر فاٹا سیکرٹریٹ تعینات کردیاگیاہے جبکہ سیکشن آفیسر محکمہ خزانہ حمیرا محمود کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت سیکشن آفیسر محکمہ داخلہ وقبائلی امور ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ۔I بٹگرام صفدر اعظم قریشی کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری I- بورد ٓاف ریوینو ،ڈی ڈی ایم او ،شانگلہ محمد قمر کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر I- بٹگرام جبکہ اے سی ،بٹگرام کو اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ڈی ڈی ایم او، شانگلہ کا اضافی چارج بھی تفویض کردیاگیا ہے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرI- مانسہرہ ذاکر حسین کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت اسسٹنٹ کمشنرI- بٹگرام ،سیکشن آفیسر محکمہ داخلہ وقبائلی امور جمال احمد کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریوینو) مانسہرہ اورپی ڈی ایم اے میں ڈیپوٹیشن بنیاد پر تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر ( ایم اینڈ ای) سپرنٹنڈنٹ اظہر خان کو تبدیل کرکے ا نکو فاٹا سیکرٹریٹ میں بحیثیت سیکشن آفیسر (OPS) تعینات کردیاگیاہے۔ اس امر اکااعلان اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیے میں کیاگیا۔

دریں اثنا حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طورپر عوامی مفاد میں گریڈ 17 کے پی ایم ایس آفیسر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریوینو) مانسہرہ ضیاء الرحمن کو تبدیل کرکے ان کو ڈیپوٹیشن بنیادوں پر داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ کوہستان میں بحیثیت لینڈ ایکو ذیشن کلیکٹر تعینات کردیاہے ۔مذکورہ بالااحکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ کیپٹن (ر) عبدالرحمن (پی اے ایس ،بی ایس۔17 ) کو اپنے فرائض کے ساتھ سی پیک، این ایچ اے مانسہرہ میں لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر کے عہدے کا اضافی چارج بھی تفویض کردیاگیا ہے۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیے میں کیاگیاہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔