چترال کے نمایندگان کے وفد کا اپرچترال کو بجلی دینے کے حوالے سے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اعظم خان اور سیکرٹری واٹر اینڈ پاور سے میٹنگ 

چترال ( محکم الدین ) چترال کے نمایندگان کے وفد نے اپر چترال کو وزیر اعظم کی چترال آمد سے پہلے بجلی دینے کے حوالے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اعظم خان اور سیکرٹری واٹر اینڈ پاور سے میٹنگ کی ۔ اور اپر چترال کے لوگوں کی بجلی کے سلسلے میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا ۔ وفد میں ایم این اے شہزادہ افتخار الدین ، ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ ، ایم پی ایز سلیم خان ، سید سردار حسین اور بی بی فوزیہ شامل تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ 2015کے سیلاب کے بعد اپر چترال کے لوگ انتہائی مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں ۔ اب جبکہ گولین بجلی گھر نے کام شروع کر دیا ہے ۔ تو اپر چترال کے لوگوں کو مزید انتظار کی تکلیف میں نہ ڈالا جائے ۔ چیف سیکرٹری اور سیکرٹری واٹر اینڈ پاور یقین دلایا ۔ کہ دو دنوں کے اندر اپر چترال کو بجلی مہیا کی جائے گی ۔ اور فوری طور پر اس پر کام شروع کیا جائے گا ۔ وفد نے تمام پارٹیوں کی متفقہ لائحہ عمل اور قرارداد کے تحت چترال کی ایک صوبائی سیٹ کے خاتمے کے حوالے سے بھی چیف سیکرٹری کو چترال کے عوام کی تشویش اور پریشانیوں سے آگاہ کیا ۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی تین فروری کو چترال کا متوقع دورہ کریں گے ۔ جس میں وہ گولین ہائیڈل پراجیکٹ کا با قاعدہ افتتاح کریں گے ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔