اہلیان چترال کوان کے تمام جائزحقوق دلواکراُن کی مسائل کوحل کرنے میں پوری کوشش کریں گے۔کمشنر ملاکنڈظہیراسلام 

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)کمشنر ملاکنڈڈویژن ظہیراسلام نے کہاہے کہ چترال پسماندہ اوردورافتادہ ضلع ہے مگراس میں رہنے والے امانت،دیانت اوراپنی محنت کے بل بوتے پراس علاقے کوپسماندگی سے نکال کرترقی کی راہ میں گامزان کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ہفتے کے روزچترال چیمبراف کامرس کے عمارت دنین کے مقام پرسنگ بنیادرکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لواری ٹنل،گولین گول ہائیڈروپاورپراجیکٹ اوردیگرترقیاتی منصوبوں کے مکمل ہونے پراس علاقے میں ترقی کاعمل تیزترہوجائے گا۔انہوں نے اس عزم کااظہارکیاکہ وہ اہلیان چترال کوان کے تمام جائزحقوق دلواکراُن کی مسائل کوحل کرنے میں اپنی پوری کوشش کریں گے۔کمشنر ملاکنڈنے چترال چیمبرآف کامرس اوراس کی صدرسرتاج احمدخان کی کاؤشوں کوسراہا۔اس سے قبل چترال چیمبرآف کامرس کے صدرسرتاج احمدخا ن نے کہاکہ چترال مستقبل قریب میں تجاراتی سرگرمیوں کاگڑھ بن جائے گا۔انہوں نے کہاکہ یہاں تجارت اورصنعت حرفت کوزبردست ترقی ملے گی۔جس کے لئے ہمیں ابھی سے تیاری شروع کرنی ہوگی۔کمشنر ملاکنڈنے اس موقع پرعمارت کاباضابطہ سنگ بنیادرکھااورافتتاحی تقریب کی باقاعدہ نقاب کشائی کی۔اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجدنواز،چیمبرآف کامرس کے سینئرنائب صدرمنظور احمد،ایگزیکٹیوکونسل کے ممبرمحمدوزیرخان،،چترال پریس کلب کے صدرظہیرالدین ،کاروباری طبقے سے تعلق رکھنے والے افراداورسرکاری افیسرزنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔اس موقع پرچترال چیمبرآف کامرس کی طرف سے مہمانوں کوچترال کی روایتی تحفے چترال ٹوپی پیش کئے گئے
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔