وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا دورہ ایون ،ایون،کالاش ویلیزاوربروزکیلئے بجلی کی فراہمی سے متعلق مطالبات پر ٹھوس اقدامات اٹھانے کا اظہار

چترال (محکم الدین) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایون , کالاش ویلیز اور بروز کیلئے بجلی کی فراہمی اور ایون کو سیلاب سے محفوظ بنانے سے متعلق مطالبات پر ٹھوس اقدامات اٹھانے کے رائے کا اظہار کیا ہے .ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ چترال کے موقع پر اپنے دوست شہزادہ مقصودالملک کی رہائش گاہ قلعہ ایون میں ایون اور بمبوریت کےعمائدین پر مشتمل وفد کی طرف سے پیش کئے گئے مطالبات کے جواب میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا . جس کی قیادت میزبان شہزادہ مقصودالملک خود کر رہے تھے.وفد میں سید مظفر علی شاہ جان,حاجی خیرالاعظم,عبدالمجید قریشی,جندولہ خان,حاجی عبدالرحمن,حاجی محمد داود,شاکرالدین,وجیہ الدین اورسہیل اعظم شامل تھے.حاجی خیرالاعظم نے اس موقع پر وزیر اعظم کو روایتی چترالی چوغہ اور ٹوپی پہنایا.اورایک البم پیش کی .جس میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی وہ یادگارتصویریں تھیں جب میاں نواز شریف نے پنجاب کے وزیراعلی کی حیثیت سے چترال کادورہ کیا تھا.وفد کی نمایندگی کرتے ہوئے شہزادہ مقصودالملک نےعلاقے میں بجلی اورایون کو سیلاب سے محفوظ بنانے کے حوالے سے مطالبہ کیا.اورقلعہ ایون سے متاثرہ مقامات کی نشاندہی کی جس کا وزیر اعظم نے نوٹس لیا.
وزیر اعظم نے تقریبا تین گھنٹے تک قلعہ ایون میں قیام کیا.اور ایون قصبے کا نظارہ کیا. اس موقع پرایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین,چیف ایگزیکٹیو ایس آر ایس پی شہزادہ مسعودالملک اور شہزادہ سراج الملک بھی موجود تھے. درین اثنا وزیر اعظم کے دورہ ایون پر مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہا ر کیا ہے . اور توقع ظاہر کیا ہے.کہ یونین کونسل ایون کی سطح پر جو مطالبات وزیر اعظم کو پیش کئے گئے ان پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا.

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔