شیشی کوہ کے ایک نمائندہ وفد کاکونسلر عمر ولی خان اور ملک عمر زرین کی قیادت میں اے این پی کے ضلعی صدرسے ملاقات میں اے این پی میں شمولیت کا اعلان

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)گذشتہ دنوں شیشی کوہ کے ایک نمائندہ وفد کونسلر عمر ولی خان اور ملک عمر زرین کی قیادت میں اے این پی کے ضلعی صدر الحاج عیدالحسین سے پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں ملاقات کے بعد اے این پی میں باقاعدہ طورپر شمولیت اختیار کی۔پارٹی میں شامل ہونے والوں میں علاقہ ٹینگل گول کے ملک عمرزرین ،کسان کونسلر عمر ولی،ملک عبدالمجید،وزیر خان،عبداللہ جان اور یوتھ کے نوجوان لیڈر ملک طاہر احمد نے اپنے علاقوں کی نمائندگی کرتے ہوئے آئیندہ کے لئے اے این پی کو پورے علاقہ شیشی کوہ میں گھر گھر پہنچانے کا عہد کیا اور ضلعی صدر کو شیشی کو ہ کا تفصیلی دورہ کرنے کی دعوت دی۔اس موقع پر ضلعی سیکرٹریٹ میں اے این پی کے سینئر رہنما قمر الدین نے نئے شامل ہونے والوں کو سرخ ٹوپیاں پہنائی۔اس موقع پر اے این پی کے نوجوان اور تحریک لیڈر عمران حسین نے نئے مہمانوں کو بریفنگ دی اور ان کو خوش آمدید کہا۔ضلعی جنرل سیکرٹری میر عباد اللہ اور جائینٹ سیکرٹری شجاعت نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کا منہ میٹھا کیا اور اُنہیں گلدستے پیش کیئے۔پارٹی میں شامل ہونے والوں نے اے این پی چترال کے عہدہ داروں اور زمہ داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں سے اے این پی کے لئے لوگوں کے دلوں میں محبت پیدا ہوئی جس کے وجہ سے لوگ جوق درجوق پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔