لواری ٹنل برفباری کی وجہ سےاپروچ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئےبند ،ڈپٹی کمشنر چترال کا مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال کے گردونواح میں گزشتہ دو دنوں سے وقفے وقفے سے بارش،پہاڑوں اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔ جس کے نتیجے میں چترال کو ملک کے دوسرے حصوں سے ملانے والی واحد شاہراہ لواری ٹنل اپروچ روڈ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ہے۔ پولیس زرائع کے مطابق لواری ٹنل کے دونوں اطراف تین فٹ تک برف پڑی ہے۔اور مختلف مقامات پر مسافرگاڑیاں برف میں پھنس چکی ہیں۔ تاہم مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے ۔ پیر کے دن چترال پولیس کے جوانوں و دیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکار وں نے مسافروں کو لواری ٹنل ایریا میں بحفاظت سفر کرنے میں مدد کی۔۔ ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سدھیر کی دفترسے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق لواری ٹنل ایریے میں بہت زیادہ برف باری کی وجہ سے برفانی تودوں کے گرنے کے خطرات کے پیش نظرغیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اعلامیہ میں مذید کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق آئندہ دو دنوں تک بارش اور برف باری کا امکان ہے۔لہذا لواری ٹنل ایریےاوردوسرے برفانی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔ پولیس زرائع کے مطابق پشاوراوردوسرے علاقوں سے چترال آنے والی گاڑیوں کو دیر ہوٹل میں روک دیا گیا ہے۔اور موسم صاف ہونے کی صورت میں برف کی صفائی کے بعد دوبارہ سفر کرسکیں گے۔درین اثنا مختف علاقوں کے مسافروں نے ٹیلی فون کے ذریعے ڈی پی او چترال،ایس ڈی پی او دروش اور اُن کے عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لواری ٹنل اپروچ روڈ کے قریب شدید برفباری میں پولیس فورس نے ڈی پی او چترال کی نگرانی میں مسافروں کی جو خدمت کی اُنہیں کھبی بھی نہیں بھلایا جائیگا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔