دنین ، اسد الرحمن کے گھر سے چوری کرنے والے ملزمان مسروقہ سامان سمیت گرفتار

چترال (محکم الدین ) ڈی پی او چترال منصور امان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ چترال منیرالملک کی طرف سے مقرر کردہ انکوائری آفیسر وزیر علی شاہ اور اُن کی ٹیم نے دنین میں اسد الرحمن کے گھر سے چوری شدہ طلائی اور چاندی کے زیورات اور بندوق بر آمد کرکے ملزمان اعزاز ولد شیر دولہ خان اور نذیر اعظم ولد نادر خان ساکن شینجال دنین کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ بدھ کے روز تھانہ چترال میں ملزمان کو مسروقہ سامان سمیت جن میں سونے اور چاندی کے زیورات اور ایک ضرب 22بور لائسنس دار شامل ہیں ۔ صحافیوں کے سامنے پیش کیا گیا ۔ ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 457- 380/ 34کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ یکم فروری کی رات نامعلوم ملزمان اسد الرحمن ساکن دنین کے گھر کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے تھے اور گھر کے افراد کی غیر حاضری کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے دروازے اور الماری توڑ کر طلائی و چاندی کے زیورات اور بندوق چوری کی تھی ۔ جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس تھانہ نے چترال تفتیش شروع کر دی تھی ۔ کہ انکوائری کے دوران ملزمان مذکور سے سامان بر آمد ہوئے ۔ اور پولیس نے اُنہیں گرفتار کر لیا ۔ ملزمان نے مسروقہ سامان کی بر آمدگی کے ساتھ اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔