بروک لاسپورمیں مرزہ نادر کا گھرآگ لگنے سے جل کر مکمل طورپرخاکستر۔

لاسپور(نمائندہ چترال ایکسپریس)گذشتہ دنوں لاسپور کے گاؤں بروک میں رات کے وقت آگ لگنے سے مرزہ نادر شاہ کا گھر جل مکمل طورپر خاکستر ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں پانج لاکھ کیش سمیت گھر کا مکمل سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔مرزہ نادر کے مطابق اُن کا تقریباً بیس لاکھ روپے سے ذیادہ کا نقصان ہوا۔واقعہ کا تفصل بتاتے ہوئے مرزہ نادر نے کہا  کہ ٓاگ اس وقت لگی جب اس کا بیٹا رات اٹھ بجے پڑھنے کے لیے کمرے میں گیا تو آگ لگتے ہوئے دیکھ کر گھر والوں کو اطلاع دی ، آگ نے بہت تیزی سے گھر کو اپنے لپیٹ میں لیا، اور پورے گھر کو خاکسترکرکے رکھ دیا۔علاقے کے لوگوں نے رات بھر پانی کے ذریعے آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کی۔ مگر ناکام ہوئے۔مرزہ نادر شاہ کے مطابق وہ اپنے فیملی کو لیکر اپنے رشتہ داروں کے گھر میں رہنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔