چترال کی تاجر برادری گذشتہ کئی سالوں سے شدید مسائل کا شکار ہے، بازار میں تبدیلی لانے کیلئے پینل سمیت انتخابات کیلئے میدان میں اُترے ہیں۔شبیر آحمد 

چترال ( محکم الدین) چترال پینل آف تجار برادری کے صدر شبیر احمد خان ، سرپرست اعلی شیخ صلاح الدین و دیگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ۔ کہ چترال کی تاجر برادری گذشتہ کئی سالوں سے شدید مسائل کا شکار ہے ۔ اس لئے تاجر برادری کے عظیم تر مفاد میں دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق ان مسائل کو حل کرنے اور بازار میں تبدیلی لانے کیلئے وہ اپنے پینل سمیت انتخابات کیلئے میدان میں اترے ہیں ۔ اور بازار کے مسائل کا حل اُن کی ترجیحات اور منشور میں بنیادی اہمیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سب سے بنیادی بات چترال کی تاجر برادری کو منظم کرنا ہے ۔ تاکہ مفادات کے حصول کیلئے برداری میں اتفاق و اتحاد موجود ہو ۔ جبکہ اس کے علاوہ بازار کی صفائی ، واش رومز کی تعمیر ،سٹریٹ لائٹ کی تنصیب ، بازار کی سکیورٹی ، بجلی سے محروم دکانداروں کو بجلی کی فراہمی کے علاوہ سیاسی دباؤ سے تاجر برادری کو آزاد کرنا ، سیاست سے بالا تر ہو کر تجار برادری کی خدمت کرنا ، ہر صورت کاروبار کیلئے بازار کو کھلا رکھنا اور انتظامیہ کے ساتھ دکانداروں کے حقوق کے حصول کیلئے عملی اور ٹھوس بنیادوں پر نمایندگی شامل ہیں ۔ انہوں نے سابق کابینہ سے مطالبہ کیا ۔ کہ وہ 2003سے رجسٹرڈ شدہ تجار یونین چترال کے کاغذات اور اکاؤنٹ کی تفصیلات بلا تاخیر عبوری صدر کے پاس جمع کریں ۔ تاکہ نئے الیکشن سے منتخب ہونے والی کابینہ کو بینک اکاؤنٹ اور دیگر دستاویزات منتقل کئے جا سکیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ الیکشن موبائل طریقہ کار کے تحت کئے جائیں ۔ تاکہ دکانداروں کا وقت اور کاروبار متاثر نہ ہو ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔