مردان شہر کی خوبصورتی پر چار کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ضلعی نائب ناظم اسد علی

پشاور(چترال ایکسپریس) ) ضلعی نائب ناظم اسد علی نے کہاہے کہ مردان شہر کی خوبصورتی پر چار کروڑ روپے لاگت آئے گی جس کے تحت شہراہوں کو وسیع کر کے کناروں کی پختگی کے ساتھ ساتھ اس پر جدید یو ٹرنز،زبیرا کراسنگ اورسپیڈ کیمرے لگائے جائیں گے جبکہ ضلعی حکومت کی جانب سے 20لاکھ روپے کی لاگت سے نہروں کے کناروں ،سنٹرل جیل اور سرکاری دفاتر میں شجرکاری کی جائیگی۔وہ مردان کی خوبصورتی اور شجرکاری کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ افسر فنانس ظہیر الدین بابر،محکمہ زراعت کے حاجی محمد، اور پیر محمد، ایرگیشن کے ایگزیکٹو افسر جاوید خٹک،ایم ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز احمد،سی این ڈبلیو کے ایس ڈی او زبیر خان،واٹر اینڈ سینٹیشن سروسز کے اسسٹنٹ منیجر اکرام اللہ،پختونخوا ریڈیو کے اسٹیشن مینجر شمس الحق اور محکمہ جنگلات کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ شہر کی خوبصورتی کے لئے اس وقت مردان نوشہرہ روڈ کے کناروں کو وسیعی کرنے پر کام جاری ہے اور اسکی تکمیل کے بعد اس پر جدید یوٹرنز بنائے جائیں گے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ شہر کے اہم شہراہوں اور نہروں پر شجرکاری کی جائیگی جس سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا ۔اجلاس میں تجاوازتوں کے خلاف مختلف محکموں کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ سرکاری املاک کو ہر صورت میں قابضین سے واگزار کرائی جائے گی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی نائب ناظم اسدعلی نے کہاکہ ضلعی حکومت کی جانب سے سرکاری دفاتر نہروں اور شہر کے اہم شہراہوں پر 20لاکھ روپے کی لاگت سے شجرکاری مہم جلد شروع کی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کے لئے تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی جائے اورمحکموں کو اس حوالے سے ہر ماہ رپورٹ بھیجنے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے شہر کے چودہ یونین کونسلوں میں صفائی کو بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی اور کہاکہ صاف پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔