لواری ٹاپ عشریت کے مقام پر این ایچ اےکرپشن کی دریا بہہ رہا ہے. ارشاد مکرر

 دروش (نمائیندہ چترال ایکسپریس) ممتاذ سیاسی و سماجی شخصیت پاکستان تحریک انصاف کے سنیر رہنما ارشاد عالم مکرر نے نمائیندہ چترال ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لواری ٹاپ عشریت کے مقام پر این ایچ اے کرپشن کی دریا بہہ رہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے عثمانی نامی کمپنی کے دونوں ہاتھ گھی اور سر کڑاہی میں ہے قومی خزانے کو کوئی دو ارب روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے.یہ سب کچھ پی ڈی این ایچ اے کی سرپراستی اور ان کے ناک کے نیچے ہو رہا ہے.کوالٹی اور کوانٹتی دونوں لحاذ کام انتیائی ناقص ہے.بلکہ نقشہ ڈئزائن ہی کو کرپشن کی نیت سے بنایا گیا ہے.افسوس اس بات پر کہ مین روڈ پر کام آج تک کسی تفتشی ادارے.منتخب عوامی نمائندے اور مجاز سرکاری افیسران کے نوٹس میں نہیں آیا ہے یا وہ جان کر بھی کسی مصلحت کا شکار ہیں اور کام روز بروز خراب ہوتا جا رہا ہے.لہذا صوبائی و مرکزی حکومت .ایف آئی اے ،نیب اور این ایچ اےکے اعلی حکام سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ لوری ٹاپ کرپشن کا ٹوٹس لیں اور انکوائری کرکے ملزمان کو انصاف کے کٹھرے لائیں اور قومی خزانے کے لوٹی ہوئی رقم بازیاب کرائیں

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔