تنظیمات کے ذریعے سے کمیونٹی ڈویلپمنٹ کا کام قابل تعریف ہے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ خیبرپختونخواسیدجمالدین شاہ 

پشاور ( محکم الدین) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ خیبر پختونخوا سید جمالدین شاہ نے کہا ہے۔کہ تنظیمات کے ذریعے سے کمیونٹی ڈویلپمنٹ کا کام قابل تعریف ہے ۔ جو کہ گراس روٹ پر عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد دیتی ہیں ۔ اور یہ سسٹم مجھے انتہائی طور پر پسند ہے۔تا ہم لوکل گورنمنٹ کا نظام بھی اس سے بہت زیادہ مختلف نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام پشاور میں ہونے والے ایل ایس اوز کنونشن کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کنونشن میں مالاکنڈ ڈویژن سمیت صوبے کے کئی اضلاع کے لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے نمایندگان موجود تھے ۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کہا ۔ کہ انہوں نے بطور سیکرٹری ٹورزم بھی ایس آر ایس پی کے کئی پروگرام میں شمولیت کی ہے ۔ اور کمیونٹی کے لوگوں سے ملنے اور سننے کا موقع ملا ہے ۔ جو کہ نہایت ہی قابل تعریف سسٹم ہے ۔ جس کی جڑیں عوام میں پھیلی ہوئی ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ایس آر ایس پی نے منی ہائیڈل پاور میں بھی بہت کام کیا ۔ اور اس سے عوام کو بہت زیادہ فوائد ملے ہیں ۔ اس لئے ان سرگرمیوں سے پتہ چلتا ہے ۔ کہ عوام کیلئے کچھ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کنونشن میں موجود بلدیاتی سسٹم سے وابستہ نمایندگان سے لوکل گورنمنٹ کے زیر اہتمام ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تجاویز طلب کیں ۔ جس پر انہیں بتایا گیا ۔ کہ ٹھیکہ داری سسٹم کی وجہ سے بلدیاتی فنڈ کرپشن کی نذر ہو رہے ہیں ۔ اس لئے اس نظام کو بہتر بنایا جائے ۔ یا مذکورہ فنڈ لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے ذریعے کمیونٹی پر خرچ کئے جائیں ۔ چیف ایگزیکٹیو ایس آر ایس پی شہزادہ مسعود الملک نے اس موقع پر اپنے خطاب میں سیکرٹری جمال الدین شاہ کے تعاون اور خدمات پر اُن کا شکریہ اداکیا ۔ اور کہا ۔ کہ اُن کے آنے سے پہلے سی ڈی ایل ڈی کے منصوبوں کی راہ میں کئی مسائل تھے ۔ جو کہ مکمل طور پر حل کر لئے گئے ہیں ۔ اور مجھے اُمید ہے کہ شاہ صاحب کا تعاون آیندہ بھی ہمارے ساتھ جاری رہے گا ۔ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ مزید زور شور سے جاری رہیں گے ۔ کنونشن میں سوات ، شانگلہ ،مانسہرہ ،بونیر ،چارسدہ ،مالاکنڈ، ہری پور ،دیر،کوہاٹ،چترال ،دھیری،کرم ایجنسی کے لوکل سپورٹ آرگنائزیشنز نے پریزنٹیشن دیں ، جبکہ تنظیمات کے بانی معروف شخصیت شعیب سلطان کا ویڈیو پیغام سنایا گیا ۔ کنونشن کے اختتام پر پریزنٹیشن میں حصہ لینے والے ایل ایس اوز کو انعامات دیے گئے ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔