چند موسمی لیڈرزبجلی کے نعرے لیکر خواہ مخواہ نمبر بنانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)سابق چئیرمین محمد ولی شاہ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ شہزادہ افتخار الدیں نے اپنی قابلیت اور دن رات محنت سے نہ صرف وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سے 36 میگاواٹ بجلی چترال کے لیے مختص کروائے بلکہ ارندو سے بروغل اور گرم چشمہ, گبور تک چترال کے تمام یونین کونسلوں میں بجلی کے لیے سروے کرواکر 7 ارب سے زائد رقم منظور کروائے.اب تک صرف 8 میگاواٹ بجلی دروش, چترال, تورکھو, شاگرام اور مستوج تک پہنچایا گیا ہے. وزیراعظم پاکستان نے خود اعلان کیا ہے کہ چترال سے ایک گھر بھی بجلی سے محروم نہیں ہوگا. اگر پورے چترال کو بھی بجلی فراہم کی گئ تو اندازے کے مطابق 6 میگاواٹ بجلی پوری کرتی ہے. باقی 20 میگاواٹ آئیندہ 50 سال تک آبادی میں اضافے کے ساتھ پوری ہوگی. ابھی تک کہا جارہا تھا کہ چترال کو بجلی نہیں دی جاتی ہے یہ سب دھوکے ہیں۔افتخار الدین جھوٹ بولتا ہے. کئ پرس کانفرنس کی گئیں. جب بجلی آئی ،وزیر اعظم نےافتتاح کیا اور افتخار الدین کے درخواست پر سبسڈی دینے کا بھی وعدہ کیا. تو جھوٹے نعروں کی گنجائش نہیں چترال کے عوام باشعور ھیں. اُنہوں نے کہا کہ چند موسمی لیڈرز بجلی کے نعرے لیکر خواہ مخواہ نمبر بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ وہ اپنی دور میں اپنی گاوُن کو بجلی نہ دے سکے پوری چترال کو کیسی بجلی دے سکتے ہیں. بجلی کے لیے صرف بٹن کی ضرورت نہیں. اس کے لیے وزیراعظم سے منظوری, فنڈینگ کا بندوبست ایک ٹرانسفارمر کی قیمت 18 کروڑروپے ہے. یہ سب 4 سال کے مسلسل محنت کا نتیجہ ہے. مفت میں بجلی نہیں ملی, ایسی فضول تقریروں سے لوگوں کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا بلکہ لوگ ایسی باتوں پر مزاق اڑائینگے. حقیقت کو تسلیم کرنا ہر ایک مسلمان پر واجب ہے. انگلی سے دھوپ کی روشنی کو نہیں چھپائی جاسکتی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔