یوسی بروز کو بلا تاخیر بجلی دی جائے کسی بھی نا خوش گوار واقعے کی صورت میں ذمہ داری پیسکو اور ضلعی انتضامیہ پرعائد ہوگی..عبدالحق ممبرتحصیل کونسل یوسی بروز

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) ممبر تحصیل کونسل یوسی بروزعبدالحق نےایک اخباری بیان میں یوسی بروزکو بلا تاخیر بجلی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر محلقہ علاقوں کو جلد از جلد بجلی فراہم نہیں کی گئی توکسی بھی نا خوشگوار واقعے کی صورت میں ذمہ داری پیسکو اور ضلعی انتضامیہ پر عائد ہوگی.
ممبر تحصیل کونسل یوسی بروز نے زور دیا ہے کہ جلد از جلد بروز کو بجلی دی جائے اور بروز کے پر امن لوگون کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے اُنہوں نے کہا کہ بجلی کی حصولی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرین گے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔