شہزادہ مسعودالملک اوراُسامہ احمد وڑائچ شہید کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا

اسلام آباد(نامہ نگار) سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے سربراہ شہزادہ مسعودالملک اور چترال کے سابق ڈپٹی کمشنر اسامہ احمد وڑائچ شہید کو صدر مملکت کی طرف سے’’ تمغہ امتیاز‘‘عطا کیا گیا ہے۔اس امر کا باضابطہ اعلامیہ جمعرات کے روز اس وقت جاری کیا گیا کہ جب صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ممنون حسین نے ان اعزازات کی باقاعدہ منظوری دیدی۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان کو اپنے شعبوں میں گرانقدر اور نمایاں خدمات سرانجام دینے والے ملکی و غیر ملکی شخصیات کو سول اعزازات نوازتے ہوئے مسرت محسوس ہورہی ہے۔ شہزادہ مسعودالملک کو سول اعزاز ’’تمغہ امتیاز‘‘ انکے گرانقدر عوامی خدمات کے لئے دی گئی ہے۔
یہ اعزازات 23مارچ یوم پاکستان کےموقع پر ایک تقریب میں عطا کئے جائینگے۔شہزادہ مسعودالملک کو’’تمغہ امتیاز‘‘ملنا پورے چترال کے لئے اعزاز کی بات ہے ۔
درایں اثناء دیگر اعزازات پانے والے نامور شخصیات میں مولانا حسن جان شہید و مولانا سرفراز نعیمی شہید کو ستارہ شجاعت، جنید جمشید شہیداور امجد فرید صابری کو’’ستارہ امتیاز‘‘ اور کھیل کے میدان میں مصباح الحق، محمد یونس، شاہد آفریدی اور سرفراز احمد کو ’’ستارہ امتیاز‘‘ سے نواز گیا ہے۔ اسی طرح عاصمہ جہانگیر ’’نشان امتیاز‘‘ عطا کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ صدر مملکت نے 141شخصیات کو مختلف سول و فوجی اعزازات دینے کی منظوری دی ہے۔

ک
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔