قتیہ پبلک سکول جماعت اسلامی کی امانت تھی ۔انجینئرفضل ربی جان کا سکول کو جماعت اسلامی قیادت کو واپس کرنے کی تقریب سے خطاب

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) پی پی پی چترال کے ضلعی سینئر نائب صدر انجینئرفضل ربی جان نے جماعت اسلامی کے سابق قیادت کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2010 ء میں سکول کومالی طورپرمستحکم کرنااوراُس وقت کی سیٹ آپ کوتبدیل کرناکافی چیلنج والاکام تھا جسے میں نے کامیابی سے نبھایا ۔ گزشتہ دنوں سکول کے انتظام کو جماعت اسلامی کی قیادت کو واپس کرنے کے حوالے سے جماعت کی ضلعی قیادت کے ساتھ ایک نشست کے حوالے سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ہے کہ امیر ضلع مولانا جمشید احمد اور صدر الخدمت فاونڈیشن نوید احمد بیگ نے ان کی کارکردگی کو سراہا اور اورمشکل وقت میں سکول کو سنبھالا دینے اور معاہدے کے عین مطابق جماعت کی ضلعی نظم کے ساتھ تعلق رکھنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انجینئر فضل ربی جان نے اس موقع پر اپنی طرف سے فرنیچر اور دوسری کئی اشیاء معاہدے کے خاتمے کے بعد سکول کو وقف کرنے کا اعلان کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔