پشاور میں مقیم چترالی کمیونٹی کا حاجی شوکت علی کی بھرپور حمایت کا اعلان ،اگلے انتخابات میں چترالی عوام پی ٹی آئی کو کامیاب کریں گے۔حاجی شوکت علی

پشاور (چترال ایکسپریس )حلقہ این اے 31 پشاور میں مقیم چترالی کمیونٹی کی طرف سے ایک پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی رہنما تحریک انصاف حاجی شوکت علی ،ضلعی صدرتحریک انصاف چترال عبدالطیف اورجنرل سیکرٹری اسرار صبور تھے۔اس موقع پر چترالی کمیونٹی کی طرف سے حاجی شوکت علی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیاگیا اور آنے والے انتخابات میں حاجی شوکت علی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیاگیا۔ اس موقع پر ضلعی صدر عبدالطیف نے پشاور میں مقیم چترالی کمیونٹی کی طرف سے حاجی شوکت علی کو مکمل تعاون اور شانہ بشانہ چلنے کا اعلان کیا گیا۔آخر میں صدر پی ٹی آئی چترال عبدالطیف نے چیئرمین ڈبلیوایس ایس پی حاجی شوکت علی کو پشاور میں چترالی کمیونٹی کو قبرستان کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے کی درخواست کی۔ اس موقع پر انجمن تاجران چترالی بازار عبدالرزاق نے مہمانوں کو چترالی تحائف پیش کیے ۔تقریب میں تحریک انصاف ٹاون ون کے صدر عرفان سلیم ،جنرل سیکرٹری ارشد شینواری،طارق علی شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء حاجی شوکت علی نے کہا کہ پشاور میں مقیم چترالی عوام کااعتماد اللہ کی طرف سے ایک تحفہ ہے چترالی کمیونٹی کے اعتماد کوانشااللہ کبھی ٹھیس نھیں پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چترالی قوم ایک ایماندار اور دین سے محبت کرنے والے لوگ ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے چترالی کمیونٹی کو پشاور میں درپیش مسائل حل کریں گے۔انشااللہ جلد ہی چترالی کمیونٹی کو پشاور میں درپیش قبرستان کا مسئلہ حل کرنے لے لیے حاجی شوکت علی اور ضلعی صدر عبدالطیف کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے ملاقات کرے گا۔ انشااللہ چترال کے عوام اگلے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کامیاب کریں گے ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔