ڈپٹی کنٹری دائریکٹر ایکٹیڈ سید محمد آفتاب جمعرات کے روز ایون میں سیلابی ملبہ ہٹانے کے کام کا جائزہ

چترال ( محکم الدین ) ڈپٹی کنٹری دائریکٹر ایکٹیڈ سید محمد آفتاب نے جمعرات کے روز ایون میں سیلابی ملبہ ہٹانے کے کام کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کو آرڈنیٹر ایکٹیڈ صادق آمین ، ٹیم لیڈر نور علیم ، انجینئر شاہ حسین اور سوشل آرگنائزر شفیق کے علاوہ مقامی لوگ بہت بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ علاقے کے معزز شخصیت خیر الاعظم نے متاثرین کی نمایندگی کرتے ہو ئے سیلاب کی وجہ سے بننے والے ڈیم سے پہنچنے والے نقصانات کے بارے میں کنٹری ڈائریکٹر کو تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ اور کہا۔کہ ملبہ ہٹانے کے سلسلے میں اس سے قبل بھی کام ہوئے تھے ۔ تاہم ایکٹیڈ کی طرف سے کیا جانے والا کام قابل تعریف ہے ۔ انہوں نے کہا۔ کہ کام کے حوالے سے جو ڈیزائن ابتدا میں دیاگیا تھا ۔ اُس پر سو فیصد عمل کیا گیا ہے۔ اور ملبے کوتین سے چار ہزارفٹ کے فاصلے پر دریا کے کناروں کے ساتھ ساتھ ڈمپ کیا گیا ہے ۔ جس سے دریاء کا رُخ موڑنے میں مدد ملی ہے ۔ مقامی لوگوں نے ایکٹیڈ کے کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے یہ مطالبہ کیا ۔ کہ ملبے کا کچھ حصہ مزید ہٹانے کی اشد ضروت ہے ۔ ورنہ ایون نالے میں مزید سیلاب آنے کی صورت میں صاف شدہ ایریا دوبارہ ملبے سے بھر جانے کے خدشات ہیں ۔ اس لئے ٹھیکہ دار کی طرف سے ٹینڈر میں بلو کی وجہ سے بچ جانے والی رقم کو بھی ملبہ ہٹائی پر خرچ کرنے کی اجازت دی جائے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایکٹیڈ نے کام پر مقامی لوگوں کی طرف سے اطمینان پر خوشی کا اظہار کیا ۔ اور یقین دلایا ۔ کہ بچ جانے والی رقم بھی ملبہ ہٹائی پر خرچ کیا جائے گا ۔ قبل ازین انہوں نے اموشتوغ سے لے کر نغور غیر کے مقام تک ڈمپ کئے گئے ملبے کی وزٹ کی ۔ اور ایکٹیڈ کے اسٹاف اور ٹھیکہ دار کی طرف سے کامیاب کام کرنے پر اُن کی تعریف کی ۔مقامی لوگوں نے ایکٹیڈ کی طرف سے فنڈنگ کرنے اور ایون کا بہت بڑا مسئلہ حل کرنے پر ڈپٹی کنٹری دائریکٹر اور دیگر اسٹاف کا شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔