ویلج اور نائبر ڈ ہوڈ کونسلوں کے ناظمین ہ اپنے حدود میں رہ کر عوام کے فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھائیں۔ضلع نائب ناظم مردان اسد علی

مردان(چترال ایکسپریس)ضلع نائب ناظم مردان اسد علی نے ویلج اور نائبر ڈ ہوڈ کونسلوں کے ناظمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے حدود میں رہ کر عوام کے فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھائیں۔صوبائی حکومت نے لوکل گورنمنٹ کا نظام عوام کے مسائل کے حل کے لئے نافذ کیا ہے لیکن مختلف کونسلوں میں ناظمین اپنے اختیارات سے تجاوز کر کے عوام کے لئے مسائل پیدا کر رہے ہیں جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔وہ اپنے دفتر میں ویلج کونسل کھنڈرو،قاسم اور شریف آباد کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اجلاس میں کھنڈرو کے ضلعی کونسلر عبد السلام،تحصیل کونسلر واقف شاہ،محکمہ فنانس کے عاصم خان،ڈسٹرکٹ کونسل کے عبد الصمد خان ، سپورٹس کے محمد حامد اور بلدیاتی نمائندوں نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔اجلاس میں ویلج کونسل قاسم طورو میں لوکل گورنمنٹ کی اراضی پرسپورٹس کمپلیکس یا سکول کی تعمیر کے حوالے سے ضلعی کونسلر عبدا لسلام کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی جوتمام کونسلوں سے مشاورت کے بعد حتمی رپورٹ ایک ہفتے میں ضلع نائب ناظم کے پاس جمع کرائیں گے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ کھیل کے میدان کے لئے ضلعی حکومت کے پاس فنڈز نہیں ہے اور نہ ہی قانونی تقاضوں کو پورا کیا گیا ہے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ یونین کونسل میں 144کنال بنجر اراضی کو علاقہ مکینوں نے قابل کاشت بنایا ہے اور حکومت نے 2025 تک مقامی لوگوں کو لیز پر دیا ہے لیکن اب علاقے کے ناظم اس میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔ویلج کونسل کے ناظم کے ساتھ اختلافات کے باعث اب وہ غیر قانونی اقدامات پر اتر آئے ہیں اور قانونی تقاضوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے انہوں نے ویلج کونسل قاسم طورو میں کھیل کے میدان کی تعمیر کا اعلان کیا ہے جس سے علاقے میں کشیدگی کا خطرہ ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع نائب ناظم اسد علی نے کہاکہ علاقے میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے علاقہ مکینوں کی خواہشات کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ قانونی تقاضوں کو پورا کر کے علاقے کے وسیع تر مفاد میں فیصلہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔