کالاش ویلی بریر سے تعلق رکھنے والی جوانسال خاتون نے زہر کھا کر خود کُشی کر لی

چترال (محکم الدین ) کالاش ویلی بریر سے تعلق رکھنے والی جوانسال خاتون نے زہر کھا کر خود کُشی کر لی ۔ ایون پولیس کے مطابق مسماۃ 19سالہ سعدیہ بی بی دختر شیر بہادر خان ساکن بریر نے گذشتہ رات نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہر کھا کر خود کُشی کرنے کی کوشش کی ۔ جب اُن کی حالت غیر ہوئی ۔ تو علاج کیلئے ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ دی ۔ خود کُشی کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہو سکی ہیں ۔ ایون پولیس نے زیر دفعہ 174مقدمہ درج کرکے انکوائری شروع کر دی ہے ۔ اُن کی نعش کو پوسٹمارٹم کرنے کے بعد ورثا ء کے حوالے کیا گیا ۔ جس کی آبائی گاؤں بریر میں تد فین کی گئی ۔ درین اثنا ورثا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسماۃ سعدیہ کی ارتکاب خود کُشی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ متوفی اچانک بیمار ہوئی تھی ۔ جسے علاج کیلئے جب گاڑی میں ہسپتال لے جایا جایا جارہا تھا ۔ کہ بروقت طبی امداد نہ ملنے کے سبب جان بحق ہو گئی ۔ اُن کی وفات کا خود کُشی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ چترال میں جوانسال خواتین کی خود کُشی وبائی صورت اختیار کر گئی ہے ۔ اور روان سال کے چار مہینوں کے اندر تقریبا 23افراد نے اپنی زندگی کا چراغ گُل کر دیا ہے ۔ جبکہ گذشتہ سالوں کا ریکارڈ اس کے علاوہ ہیں ۔ چیرمین ہیومن رائٹس پروگرام نیاز اے نیازی نے مسلسل خود کُشیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ اور کہا ہے ۔ کہاس حوالے سے سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ دریائے چترال خود کُشی کیلئے آسان سامان مہیا کرتا ہے ۔ اس لئے گھروں کے بہو بیٹیوں کی دھمکیوں کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے ۔ بلکہ گھر کے ذمہ دار افراد حالات کو سنوارنے کیلئے سنجیدگی سے کوشش کرنی چاہیے ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔