ایم پی اے فوزیہ بی بی کا اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کے خلاف پریس کانفرنس

پشاور(چترال ایکسپریس) ممبرصوبائی اسمبلی چترال فوزیہ بی بی نے پشاور میں اپنے خلاف سینیٹ الیکشن میں یسے لینے کے الزمات کے خلاف قرآن پاک پہ ہاتھ رکھ کر قسم کھاکر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ 3مارچ کے سینیٹ الیکشن کے بعد ایک لابی میرے خلاف سازشوں میں مصروف تھی۔اور مجھ پر سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیجنے کے الزامات عائد کئے گئے اس کے ساتھ ہی بعض سوشل میڈیا سائڈز نے بھی میری کردار کشی کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔ جن کے خلاف میں 3اپریل کولیگل نوٹس بھیجی ہوں اور ایک درخواست الیکشن کمیشن کو بھی ارسال کیا کہ وہ میرے ووٹ کی تصدیق کرکے میری بے گناہی ثابت کردیں۔انہوں نے کہا کہ جب میرے اوپر الزام لگی تو میں نے اپنے لیڈرشپ کو صفائی پیش کی تو مجھے یقین دہانی کی گئی کہ پارٹی کی جانب سے کسی پر بھی ووٹ بیجنےکا الزام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کی توسط سے مجھے علم ہوا کہ میرانام بھی ووٹ بیجنے والے اراکین میں شامل ہے۔ ایم پی اے فوزیہ بی بی  نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اپنے گروپ کے بعض وزراء اور ممبران کو بچانے کے لئے مجھے پھنسا رہے ہیں۔ اس گمراہ کن الزام کے بعد میرا سیاسی کیرئیر اور میرے خاندان کی عزت دونوں داو پہ لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایوب افریدی کے پینل میں تھی اس پینل میں ہم چودہ اراکین تھے جبکہ ایوب افریدی کو 10 ووٹ ملے جبکہ پارٹی کی جانب سے دس آٹھ اراکین پر ووٹ بیجنے کا الزام ہے اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان الزامات میں کوئی حقیقت نہیں۔ فوزیہ بی بی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک ووٹ بیجنے والے اپنے لابی کے اراکین کو بچانے کے لئے عمران خان کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے جس کے خلاف میں کورٹ سے رجوع کرنے جارہی ہوں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔