انتقال پُرملال۔معروف سماجی شخصیت عظیم اللہ دل کا دورہ پڑنے سے وفات پاگئے

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس))‌اے کے آر ایس پی کے سابق ایگریکلچر آفیسر اور معروف سماجی شخصیت عظیم اللہ  50برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے بدھ کی شام وفات پاگئے،ان کی نماز جنازہ  مورخہ 3مئی ،بروز جمعرات بوقت دن 1.30 بجے جغور دواشیش میں‌ادا کی جائیگی. عظیم اللہ کا تعلق تورکہو سے تھا.
عظیم اللہ مرحوم ایک ملنسار اورخوش باش شخصیت کے مالک تھے. ہر ایک کے ساتھ خوش اسلوبی سی ملنا انکی فطرت تھی .اے کے آر ایس پی سے فارغ ہونے کے بعد مختف پراجیکٹس پر کام کرنے کے ساتھ وہ چترال میں ایگرکلچر کی ترقی کیلئے دن رات محنت کرتے تھے. چترال میں زمینداروں کی سوسائٹی ایگرو سروسز کے بھی عہدیدار تھے.
اللہ پاک انکو مغفرت اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائیے. امین.

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔