رضیت با اللہ کی اعلیٰ صوبائی حکام سے ملاقاتیں۔ دروش روڈز اور شگرامتورکہو زنانہ ہائی سیکنڈری سکول کی منظوری ۔

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سماجی کارکن رضیت با للہ نے اعلیٰ صوبائی حکام سے ملاقتیں کیں جن میں اسپیشل سیکرٹری وزیر اعلیٰکے پی کے ، سیکرٹری ایجوکیشن، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو،چیف انجینئرنارتھ شامل ہے۔ ملاقوں میں دروش کے مختلف روڈ کیلئے 10 کروڑ روپوں تک پیسی ون طلب کیا گیا جسے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو چترال نے باقاعدہ طور دے کر پیسی ون اعلیٰ حکام تک جمع کر دی ۔ جبکہ تورکہو شگرام کیئے زنانہ ہائیسیکنڈری سکول کی بھی باقاعدہ منظوری دی گی۔ اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے رضیت بااللہ نے دروش اور تورکہو کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی ظاہر کرنے پرخصوصی طور پر صوبائی اعلیٰ حکام کاشکریہ اداکیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔