ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے عملے کی لاپرواہی،کچر ے کوکھلے آسمان تلے آگ لگانا معمول بن گیا۔علاقہ مکین پریشان

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے عملے نے ایک بار پھر روایتی لاپروائی اور غفلت کا مظاہرہ شروع کر دیا ہے اور ہسپتال میں کچرا تلف کرنے والی مشین موجود ہونے کے باوجود ہسپتال عملہ نے کچرے کو کھلے آسمان تلے آگ لگانا شروع کردیاہے جس کی وجہ سے بد بو اور دھوئیں نے پورے علاقے کو متاثرکیا ہے دھوئیں کی وجہ سے ڈی ایج کیوہسپتال کا کیچن بھی بُری طرح متاثر ہے۔ اس سے قبل بھی اس لاپرواہی کی وجہ سے تین ملازمین معطل کیے جاچکے ہیں لیکن پھر بھی ہسپتال عملے کی لاپرواہی اور ماحول دشمنی جوں کے توں جاری ہے جس کی وجہ سے آس پاس کے لوگوں کا جینا دوبھر ہو گیا ہے۔آس پاس کے مکینوں نے ہسپتال کا کچرا ،کچرا تلف کرنے والی مشین میں تلف کرنے کا بھرپور مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔