چترال تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر ارشاد سدھیر اور ڈی پی او منصور آمان کو دروش میں پرتپاک انداز میں رخصت کیا گیا

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال کے سابق ڈپٹی کمشنر ارشاد سدھیر اور سابق ڈی پی او کیپٹن ریٹائر منصورآمان کو چترال سے جاتے ہوئے دروش میں پرتپاک انداز میں رخصت کیا گیا۔ دونوں افسران جب دروش بازار پہنچے تو عوام دروش کی طرف سے ان کا شانداراستقبال کیا گیا اور انہیں ہار پہنائے گئے ۔ قاری جمال عبدالناصر، صلاح الدین طوفان ، مولانا انعام الحق و دیگر کی قیادت میں بڑی تعداد میں لوگ اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر دونوں افسران کی چترال میں موجودگی کے دوران کارکردگی کو سراہا گیا۔ اس موقع پر عوام سے مختصر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ارشاد سدھیر اور ڈی پی او منصور آمان نے کہا کہ چترال کے لوگ انتہائی مہذب، امن پسند، ہر دلعزیز اور محبت کرنے والے ہیں اور یہاں تعیناتی کے دوران جو محبت انہیں ملی ہے وہ انکے زندگی کا ایک حسین باب بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گو کہ دونوں کا چترال سے تبادلہ ہو اہے مگر چترا ل اور چترال کے عوام اب ہمارے دلوں میں بس رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا وہ افسران اور اہلکار یقیناًخوش قسمت ہیں جو چترال جیسے محبت کرنے والے لوگوں کی سرزمین میں خدمات سر انجام دینے آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اپنی بساط کے مطابق چترا ل کے عوام کی خدمت کرنے کی کوشش کی ہے، کسی سے زیادتی کرنے ، کسی کا حق تلف کرنے کا نہیں سوچا تاہم پھر بھی خواہش کے باوجود بہت کچھ نہیں کر سکے۔ اس موقع پر عوام نے انکے حق میں زندہ باد کے نعرے لگائے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔