مولانا عبدللطیف اور حاجی سلطان جے یوآئی چترال میں شامل ہو کر ایم ایم اے کا حصہ بن گئے

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) مولانا عبداللطیف نے پاکستان پیپلز پارٹی کوچھوڑ کر جمعیت علماء اسلام میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلی۔منگل کے روز چترال پریس کلب میں جے یو آئی امیر مولانا عبدالرحمن قریشی،نائب ضلعی ناظم مولانا عبدالشکور،نامزد امیدوار برائے پی کے ون مولانا ہدایت الرحمن،تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس اور دوسروں کے معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ میں ذہنی طورپر کبھی بھی جمعیت علماء اسلام سے الگ نہیں ہوا تھا مگر بعض دوستوں کیساتھ ناراضگی کی وجہ سے پارٹی سے الگ ہونا پڑا۔پارٹی چھوڑنے کے بعد مجھے مختلف پارٹیوں کی طرف سے آفر آئی مگر میں نے ساتھیوں کے ساتھ مشورہ کرکے عوامی نیشنل پارٹی میں اس لئے شمولیت اختیار کرلی تھی کہ اُنہوں نے صوبے میں نفاذ شریعت کا اعلان کیا تھا مگر ایسا نہیں کیا۔پانچ سال عوامی نیشنل پارٹی میں بحیثیت ضلعی صدر رہنے کے بعد میں نے اے این پی چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔میں اے این پی اور پی پی پی میں رہا مگر میں اُن سے بدظن نہیں تھا۔چونکہ جے یوآئی میرے گھر کی ماندہے اور میرے پُرانے ساتھیوں نے مجبورمجھے کیا اس لئے میں نے جے یو آئی میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلی۔اُنہوں نے کہا ایم ایم اے کو جتوانے کے لئے میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرونگا۔اُنہوں نے جے یوآئی کے دیگر ناراض کارکنان کو بھی واپس جے یوآئی میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ اس موقع پر معروف ٹھیکہ دار حاجی سلطان نے بھی اپنے ساتھیوں سمیت جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔جے یو آئی امیر مولانا عبدالرحمن اور ضلعی نائب ناظم مولانا عبدالشکور نے پارٹی میں شامل ہونے پر مولانا عبداللطیف اور ٹھیکہ دار حاجی سلطان کو خوش آمدید کہااوراُنہیں ہار پہنائے گئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔