درندگی کی شکار بچیوں کے ورثاء میں ضلعی حکومت مردان کی جانب سے مجموعی 15لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم 

مردان (چترال ایکسپریس ) قائمقام ضلع ناظم مردان اسد علی اور ڈپٹی کمشنر محمد عثمان محسود نے درندگی کی شکار بچیوں گوجر گڑھی کی آسماء،کٹی گڑھی کی شب نور اور چکڑو پل کی مریم بی بی کے ورثاء میں ضلعی حکومت کی جانب سے مجموعی 15لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کر دیے۔اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کونسل کے پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں شاہد باچا،نعیم باچا،شفیق پیر سدی،سلیم خان،سراج سکندر،سجاد خان، ڈسٹرکٹ فنانس افسر ظہر الدین بابر اور تحصیل کونسلر عقیلہ سنبل نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائمقام ضلع ناظم اسد علی اور ڈپٹی کمشنر محمد عثمان محسود نے کہاکہ ضلعی حکومت عوام کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہے۔معصوم بچیوں سے زیادتی کے واقعات ایک معاشرتی المیہ ہے اس کی روک تھام اور سد باب معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ضلعی حکومت بھی اس ضمن میں اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ متاثرہ بچوں کے ورثاء کی مالی مدد ان کے دکھوں کا مدوا تو نہیں لیکن انہیں یہ احساس دلانا ہے کہ مشکل کے اس گھڑی میں ان کے منتخب نمائندے شانہ بشانہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ ضلع میں بچوں کے تحفظ کے حوالے سے مقامی انتظامیہ کے تعاون سے اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور جو عناصر اس قسم کے مکروہ دھندوں میں ملوث ہے انہیں قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کرنے کے لئے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔