صوبہ خیبر پختو نخوا میں کمسن بچوں کو خسرے سے بچانے کے لئے صوبہ بھر میں مہم کا اغاز کیا جارہاہے ،ڈائر یکٹر ای پی آئی ڈاکٹر اکرم شاہ 

پشاور( چترال ایکسپریس) صوبہ خیبر پختو نخوا میں کمسن بچوں کو خسرے سے بچانے کے لئے صوبہ بھر میں مہم کا اغاز کیا جارہاہے جس کی بھرپور کامیابی کے لئے ایک جامع پلان کے تحت صوبائی اورضلعی سطح پر کمیٹیا ں قا ئم کر دی گئی ہے ان خیالات کا اظہارکے ڈائر یکٹر ای پی آئی ڈاکٹر اکرم شاہ نے بدھ کے روز ایمر جنسی آپریشن سنٹر خیبر پختو نخوا میں منعقدہ انسداد خسرہ کے حوالہ سے گاوی، یونیسیف،ڈبلیو ایچ او اور وفاقی اداروں کے مشن کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیااس اعلی سطحی اجلاس میں ای او سی کو آرڈی نیٹر عاطف رحمان ،عالمی ادارہ اطفال (یونیسیف) ہیڈکوارٹرز نیویارک سے ہیلتھ اسپیشلسٹ ڈاکٹرعمران ، نییشنل آفیسرعالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) ڈاکٹر عنا ئزہ، ای پی آئی کے سابق ڈائر یکٹر ڈاکٹر حمید آفریدی ، ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر عبدی ناصر ، ڈائر یکٹر ای پی آئی ڈاکٹر تیمور شاہ ، این سٹاف کے ڈاکٹر اعجاز،ڈاکٹر ریاض اور متعلقہ اداروں کے اعلی حکام نے شرکت کی اس سے قبل کوآرڈینیٹر ای او سی عاطف رحمان نے مشن کے ارکان کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں ایمرجنسی آپریشن سنٹر کی کارکردگی سے آگاہ کیا ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر اکرم شاہ نے مشن کی جانب سے خسرے سے بچاؤ کے مہم میں تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کمسن بچوں میں شر ح اموات کی ایک بڑی وجہ خسرے کی بیماری ہے اور کمسن بچوں کی اموات کے سدباب کے لئے ایک جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے جس کے تحت صوبہ بھر میں ایک موثر ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا جارہاہے انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے ہیلتھ ڈائر یکٹو ریٹ خیبر پختو نخواکے متعلقہ اہلکاروں اور عملہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور استعداد میں اضافہ کرنا اولین ترجیح ہے اور صوبہ میں ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر کی پیشہ ورانہ تربیت کے بعد دیگر عملہ کے لئے بھی تربیتی پروگرام وضع کئے جا رہے ہیں ڈاکڑ اکرم شاہ نے کہا کہ مجوزہ انسداد خسرہ مہم کی نچلی سطح تک کامیابی کو یقینی بنا نے کے لئے یونین کونسل ،تحصیل اور اضلاع کی سطح پر ٹیکنیکل فوکل پرسن اور پوائنٹ مقرر کئے گئے ہیں یہ فوکل پرسن کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کام کریں گے بھی کام کرے گی یونیسیف نیویارک کے ہیلتھ سپیشلسٹ ڈاکٹر عمران اور مشن کے ارکان نے خیبرپختونخوا میں انسداد خسرہ کے لئے مرتب کی جانے والی حکمت عملی کو سراہا اور کہا کہ باہمی تعاون اور قریبی رابطے سے کمسن بچوں کو خسرہ کے موذی مرض سے بچایا جاسکتا ہے عالمی اداروں کے ان نمائندوں نے خسرہ سے بچوں کلے تحفظ میں ای پی آئی اور ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبرپختونخوا کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔