بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے ذریعے بالائی چترال کے صارفین کو ذہنی اذیت اور پریشانی میں مبتلا رکھا جارہا ہے۔اے این پی چترال

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)عوامی نیشنل پارٹی ضلع چترال کے جنرل سیکرٹری میر عباد اللہ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ کے ذریعے بالائی چترال کے صارفین کو ذہنی اذیت اور پریشانی میں مبتلا رکھا جارہا ہے جوکہ متعلقہ محکموں کے ذمہ داروں کی نااہلی اور عوام دشمنی کو ثابت کرنے کے علاوہ حکومتی محصولات میں کمی لانے کی ایک دانستہ قدم ظاہر ہوتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ باخبر ذرائع کے مطابق بجلی کی موجودہ پیداوار پورے ضلع کی ضرورت سے کہیں زیادہ ہے۔اور فی الوقت بجلی کی نیشنل گرڈ تک ترسیل بھی نہیں ہورہی ہے اور بجلی گھر کی پیداواری استطاعت کے مطابق بجلی کی کھپت نہ ہونے کی صورت میں مشینوں کو بھی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔اُنہوں نے کہا ہے کہ بلاجواز لوڈشیڈنگ محض عوام کو تنگ کرنا اور امن امان کی صورتحال کو نقصان پہنچانے کی ایک گھناونی سازش معلوم ہوتی ہے۔عوامی نیشنل پارٹی نے متعلقہ محکموں کے ذمہ داروں کی غیر ذمہ درانہ رویے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بالائی چترال کے عوام کے ساتھ اپنی ہر طرح کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کی ہے اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن،ڈپٹی کمشنر چترال اور ڈی پی اوچترال سے اس کا ضرورنوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔