خیبر پختون خوا کا وزیر اعلیٰ کون پو گا؟،عمران خان نےمشاورت کیلئے اسد قیصر اور عاطف خان کو بنی گالہ بلالیا ہے۔

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس)خیبر پختون خوا کا نیا وزیر اعلیٰ کون ہوگا،پرویز خٹک دوبارہ یہ عہدہ سنبھالیں گے یا انہیں وفاق میں ذمہ داری سونپی جائے گی،چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نےمشاورت کیلئے اسد قیصر اور عاطف خان کو بنی گالہ بلالیا ہے۔

پچیس جولائی 2018کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کوقومی اسمبلی اور خیبر پختونخوا میں واضح اکثریت ملتی نظر آرہی ہے،عمران خان نے اہم ذمہ داریوں کیلئے پہلے ہی مشاورتی اجلاس طلب کر رکھا ہے ،ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بننے کی دوڑ میں صرف پرویز خٹک شامل نہیں ہیں بلکہ اب اس دوڑ میں پر ویز خٹک سمیت دو افراد شامل ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے نام پر مشاورت کیلئے پشاور سے خصوصی طورپر اسد قیصر اور عاطف خان کو بنی گالہ طلب کیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کیلئے پرویز خٹک سمیت دو لوگ اور بھی فیورٹ ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔