ضلعی انتظامیہ چترال مرغی ڈیلروں کے غیر قانونی مطالبات کے سامنے شکست تسلیم نہ کرے۔قاری جمال عبدالناصر

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)معروف عالم دین قاری جمال عبدالناصرنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ چترال مرغی ڈیلروں کے غیر قانونی مطالبات کے سامنے شکست تسلیم نہ کرے ہڑتال غیر مشروط ختم کرنے کے بعد اپنے مطالبات انتظامیہ اور عوام کے سامنے پیش کرئے مرغی ڈیلر ہڑتال کرکے مطالبات منوانے کو عادت بنا کر عوام اور انتظامیہ پر اپنا تسلط جمانے کی کوشش کرتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ دیرانتظامیہ ان بلیک میلروں کے شانہ بشانہ ہے جو کہ مین شاہراہ بعض ڈاٹسنوں کو دیرمیں ہڑتال کے نام پرروکتے ہیں اور دیر انتظامیہ خاموش ہے اب یہ لوگ چترال انتظامیہ اورفوڈ ڈیپارٹمنٹ کو بھی اپنا ہمنوابنانے پر تلے ہوئے ہیں اُنہوں نے کہا کہ عوام چترال اس سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ ہیں چترال انتظامیہ مرغ فروشوں کا باقاعدہ رجسٹریشن کرئے تاکہ قانون کے دائرے میں کاروبار کر سکیں نیز بعض ڈاٹسن مردار مرغ راستے میں پھینکنے کے بجائے چترال لاتے ہیں جو کہ مختلف شکوک و شبہات کو جنم دے رہاہے کہ کہیں یہ مردار مرغی دھوکے سے کسی علاقے میں لوگوں کو کھلاتے تو نہیں لہذا اس پر کڑی نگاہ کی ضرورت ہے بعض مرغ ڈیلر چوزوں کو زبح کے لئے مکس کرکے لاتے ہیں جو شرعی اور قانونی اعتبار سے بلکل ناجائز ہے دیر انتظامیہ کی نا کامی پر ہم دیر میں موجود پاک فوج کے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان غیر قانونی ہڑتالی جو کہ عوام الناس کو پریشان کررہے ہیں کا نوٹس لیں ٹی ایم اے ٹکس ضلع کے اندر ایکبار لی جائے اور اس رقم کو پوری چترال کی صفائی پرخرچ کی جائے تاکہ ہر ٹی ایم او کو الگ ٹکس لینے کی ضرورت نہ ہو

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔