ایکسئین انجینئر مقبول اعظم کاجمعرات کے روز تورکھو شاگرام اور پرواک سمیت دوسرے متاثر ہ علاقوں کا دورہ،پرواک روڈ ٹریفک کے لئے کھول دی گئی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن چترال کے ایکسئین انجینئر مقبول اعظم نے جمعرات کے روز تورکھو شاگرام اور پرواک سمیت دوسرے متاثر ہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں سڑک سیلاب کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہوگئی تھی۔ انہوں نے پرواک روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دینے کے بعد ہیوی مشینری کے ساتھ شاگرام پہنچے اور کام شروع کرادیا جہاں ایک پل سیلابی ریلے میں بہہ جانے کی وجہ سے کھوت، ریچ ، واشچ اور اجنو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہوگئی ہے۔ انہوں نے مقامی میڈیاکو بتایاکہ شیشی کوہ روڈ اور شاگرام روڈ کو جمعہ کے دن تک کھول دئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں مقامات پر ہیوی مشینریاں لگادی گئیں ہیں جبکہ ہم مزید بارش ہونے کی صورت میں بھی کسی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے اور مواصلات کے نظام کو بحال رکھنے کے لئے کوشش کریں گے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔