محمود خان کی وزیر اعلیٰ نامزد گی چترال کی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی‘ محمد ارشاد

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان تحریک انصاف چترال کے رہنماء اور ضلعی آرگنائزر سپورٹس اینڈ کلچر چترال کے صدر محمدارشاد نے پارٹی قیادت عمران خان کی جانب سے محمود خان کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نامزد کرنے کا خیر مقدم کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پارٹی کی پالیسوں کے مطابق صوبے میں تبدیلی کا ایک نیا دور شروع ہونے کے ساتھ چترال کی ترقی میں بھی سنگ میل ثابت ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی قائد عمران خان نے ہمیشہ محروم اور پسماندہ علاقوں کو اولیت دی ہے گزشتہ دور حکومت میں عمران خان نے پسماندہ علاقوں کا بذات خود مشاہدہ کر کے انہیں ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کے لئے اقدامات کئے ۔ انہوں نے کہاکہ محمود خان کاتعلق بھی پسماندہ ڈویژن مالاکنڈ سے ہے ۔ انہوں نے مالاکنڈ ڈویژن کے پارٹی کے سربراہی کرتے ہو ئے پارٹی کو ناقابل تسخیر بنا یا ، مالاکنڈ ڈویژن میں انہی کی وجہ سے بلاول بھٹو ، سراج الحق ، شہباز شریف کو عبرت ناک شکست ہو ئی اور اب صوبے کی بھاگ دوڑ محمود خان کے ہاتھ میں آ گئی ہے اور اب انشاء اللہ کئی عشروں تک صوبے میں پی ٹی آئی کی حکمرانی ہو گی انہوں نے کہاکہ محمود خان ہمیشہ پارٹی ورکرز کا خیال رکھتے ہیں اسی وجہ سے پارٹی ورکرز کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے انہوں نے محمود خان کی وزیر اعلیٰ نامزد ہونے کو چترال کے لئے نیک شگون قرار دیا ہے کیونکہ چترال کی پارٹی قیادت کا محمود خان کے ساتھ اچھے روابط ہیں اور محمود خان خود بھی چترال کی پسماندگی کے بارے میں بخوبی آگاہ ہیں ۔ اور سابق دور حکومت میں ان کی وزارت میں دیگر اضلاع سے زیادہ چترال میں ترقیاتی کام ہو ئے ہیں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔