ٹی ایم اے مردان کا عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کی باقیات کو ٹھکانے لگانے اور گلی محلوں کی صفائی کے پیش نظر تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

مردان ( چترال ایکسپریس )ٹی ایم اے مردان نے عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کی باقیات کو ٹھکانے لگانے اور گلی محلوں کی صفائی کے پیش نظر تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہے ۔تحصیل مردان کے چودہ شہری یونین کونسلوں کی صفائی واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی جبکہ دیہی علاقوں میں ٹی ایم اے کے اہلکارصفائی کرئے گی۔اس حوالے سے سینیٹیشن کمیٹی کا اجلاس تحصیل نائب ناظم مشتاق سیماب کی صدارت میں ہوا جس میں ٹی ایم او نثار خان ،چیف میونسپل افسر شمشاد خان اور مختلف کونسلوں کے سپر وائزرز اور تحصیل ممبرزنے شرکت کی۔اجلاس میں عوام کی سہولت کے لئے شکایت سیل قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا جو عید کے تینوں دنوں عوام کی سہولت کے لئے کھلا رہے گا۔اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل کونسل کے نائب ناظم مشتاق سیماب نے کہاکہ عید کے موقع پر زیرو ویسٹ کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے ۔عید کے پہلے دن سے صفائی عملہ جانوروں کی باقیات کو ٹھکانے لگائے گا۔انہوں نے کہاکہ ٹی ایم اے کے اہلکار عوام کی سہولت کے لئے ہمہ وقت تیار رہے گا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جانوروں کے باقیات کو خالی پلاٹوں،گلی کوچوں،نالیوں اور نہروں میں پھینکنے سے گریز کریں اور ایک شاپر یا بوری میں بند کر کے صفائی کے عملے کے حوالہ کریں تاکہ مردان کے صاف ستھرے ماحول پر اثر نہ پڑے۔انہوں نے کہاہے کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں عوام ٹی ایم اے مردان کے شکایت سیل نمبر 0937-9230104یا0312-4006622پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔