کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین کا دورہ موڑکہو، غریب اور مستحق گھرانوں میں راشن پیکجز تقسیم

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)گزشتہ روز کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے موڑکہو کا دورہ کیا موڑکہو کے گاؤں پھارگرام کے غریب اور مستحق گھرانوں میں راشن پیکجز بھی تقسیم کیں۔اس موقع پر کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس نے علاقے کے عمائدین سے ملاقات کیں۔ عمائدین علاقہ نے علاقے کو درپیش مسائل سے کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کو آگاہ کیا کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس نے علاقے کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین کے عمائدین نے موڑکہو کے عوام کے ساتھ اس دلی ہمدردی پر علاقے کے عوام کے طرف سے کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔