سلیم خان الیکشن میں اپنی ناکامی کے بعد آلو کی سیاست کررہے ہیں، کسانوں پرنہیں ،ٹھیکہ داروں پر ایک روپیہ کلو حساب سے سروس چارج لگادی گئی ہے۔تحصیل ناظم مولانا الیاس

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) تحصیل ناظم چترال مولانا محمد الیاس نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے چترال کو دوسرے اضلاع میں ٹرانسپورٹ پر نہایت ہی قلیل ٹیکس ایک روپے کی کلوگرام کے حساب سے سروس چارج لگا دی گئی ہے جوکہ کسانوں سے نہیں بلکہ ٹھیکہ داروں سے وصول کیا جاتا ہے لیکن سابق ایم پی اے سلیم خان الیکشن میں اپنی ناکامی کے بعد آلو کی سیاست کررہے ہیں ۔ ۔آلو کی پیدوا ر پر ٹیکس عائد کرنے کے حوالے سے سابق ایم پی اے سلیم خان کے پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے اس با ت پر افسوس کا اظہار کیاکہ سلیم خان حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کررہے ہیں اور جس عدالتی فیصلے کا وہ ذکر کررہے ہیں، وہ سروس چارج نہیں دس سال قبل پرمٹ فیس کے بارے میں تھا اور چیف سیکرٹری کا حکم بھی اسی بارے میں تھا جبکہ سروس چارج عائد کا فیصلہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014ء کے عین مطابق اور دی گئی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے لگایا گیا ہے جسے ہر گز واپس نہیں لیا جائے گا اور نہ ہی یہ آلو کے کاشت کاروں کامسئلہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب سلیم خان ضلع کنوئیر تھے تو اُس وقت اُنہوں نے سبزیوں پر ٹیکسز خود لگائیں تھے جنہیں ہم نے ختم کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ سلیم خان اپنے گزشتہ دس سالوں کے دوران ایک دفعہ صوبائی وزیر اور ایک دفعہ ایم پی اے رہنے کے باوجود لوٹ کوہ کے عوام کو مایوسی کے سو ا کچھ نہیں دیا اور گرم چشمہ کا ٹوٹا پھوٹا سڑک سب کے سامنے ہے جس سے ان کی کارکردگی ظاہر ہوتی ہے اور اپنے گاؤں کندوجال کے روڈ کو بھی نہ بناسکے ۔۔اُنہوں نے سلیم خان کو یقین دلایا کہ آلو پر سیاست سے ان کو کچھ فائدہ حاصل نہیں ہوگا کیونکہ لوٹ کوہ کے عوام ان کی باتوں میں آنے والے نہیں ہیں اور اب ہمیں مل کر کاشت کاروں کو منافع خوروں کے چنگل سے آزاد کرانا ہے جوکہ ان کی مجبوری سے غلط فائدہ اُٹھارہے ہیں انہوں نے سلیم خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے وہ غلط راستہ اختیار کرنے سے گریز کریں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔