وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ وقت کی نزاکت کو دیکھتے ہوئےجلد از جلد ایٹا ٹیسٹ کا دوبارہحکم دے دیں۔فدا الرحمن

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)فداالرحمن کوآرڈینیٹر شہید اسامہ وڑائچ کیرئیراکیڈمی چترال نے ایک میڈیکل کالجز میں داخلے کے ایٹا ٹیسٹ میں پیپر آؤٹ ہونے کی وجہ سے نتائج روک دیا گیا ہے-ابھی ایٹا افیشیلز کی جانب سے یہ بات گردش کر رہی ہے کہ وقت کی کمی کی بنا پر دوبارہ ٹیسٹ منعقد نہیں کیا جارہا ہے, میٹرک اور ایف ایس سی کے نمبروں کی بنیاد پر میرٹ کو ترتیب دیا جائے گا – اُنہوں نے کہا کہ یہ ظلم و ذیادتی کی انتہا ہوگی جو طلباء و طلبات اپنے مستقبل کے حوالے سے آنکھوں میں حسین خواب سجا کر شب و روز محنت کیے تھے یہ فیصلہ ان کے خوابوں کا قتل عام تصور کیا جائے گا – اُنہوں نے کہا کہ بحیثیت استاد سٹوڈنٹس کی حق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاؤں گا – اور عید کی چھٹیوں کے فوراً بعد میرا وکیل سہیل رشید ایڈوکیٹ میری طرف سے اس ظلم کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں کیس دائر کرے گا -اور میں امید کرتا ہوں کہ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ ان مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائے گا جنہوں نے پیپرز آؤٹ کیے تھے – وقت کی نزاکت کو سامنے رکھ کر بہت جلد ہی دوبارہ ٹیسٹ کے انعقاد کا حکم دے گا – بصورت دیگر میرا وکیل سہیل رشید ایڈوکیٹ ستائیس اگست کو پشاور ہائیکورٹ میں کیس دائر کرے گا جس میں ایٹا,خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور صوبائ حکومت فریق ہوں گے – .

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔