اپر چترال میں پیڈو کی طرف سے غیر اعلانیہ اور بغیر کسی جواز کے لوڈ شیڈنگ پر سنوغر اور پرواک کے ہزاروں افرادکا جلسہ،2ستمبر کا ڈیڈلائن

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) بجلی کی دستیابی کے باوجود پیڈو کی طرف سے غیر اعلانیہ اور بغیر کسی جواز کے لوڈ شیڈنگ پر سنوغر اور پرواک کے ہزاروں افراد نے جلوس نکالا اور جلسہ منعقد کیا جس میں انہوں نے روزانہ بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ کرنے پر شیڈو کے خلاف سخت نعرہ بازی کی جبکہ مقرریں نے حکومت کو ہدف تنقید بنالیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ویلج ناظم وورمحمد، نائب ناظم عید علی اور دوسرے مقامی رہنما کونسلر عیسیٰ ولی خان، صوبیدار میجر (ریٹائرڈ ) غلام رسول، ماسٹر عزیز، حیدر، ولی خان نے کہاکہ گولین گول بجلی گھر میں بجلی کی وافر مقدار 108میگاواٹ موجود ہے جس سے پیڈو کو اس کی ضرورت کے مطابق بجلی فراہم کی جاتی ہے لیکن پیڈو کے حکام اپر چترال میں طویل دورانیہ کی لوڈ شیڈنگ سے صارفین کا جینا اجیرن کرررکھا ہے جس کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہانومنتخب صوبائی حکومت نے اپنی اس کرپشن زدہ ادارے کو قابو میں کرنے اور اسے عوام کو تنگ کرنے سے باز رکھنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کے نتیجے میں سنوغرپرواک سمیت اپر چترال کے عوام پی ٹی آئی حکومت سے بدظن ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیڈو کی بدا نتظامی کا یہ حال ہے کہ علاقے کا ریڈیڈنٹ انجینئر علاقے میں آنے کی بجائے پشاور میں براجمان ہے جوکہ نیا پاکستان کا نعرہ لگانے والوں کے لئے سوالیہ نشان ہے۔ سنوغر پرواک کے عوام نے حکومت کو 2ستمبر کا ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہاکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہونے پر وہ کسی بھی انتہائی قدم اٹھائیں گے جس میں روڈ بلاک شامل ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔