ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبرچترالی کی طرف سے جمعہ المبارک کی ہفتہ وار چھٹی ،یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش،لواری ٹنل شیڈول کے خلاف قومی اسمبلی میں قرار داد توجہ دلاؤ نوٹس اور سوال جمع

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس)جمعہ المبارک کی ہفتہ وار چھٹی ،یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کے خلاف قرار داد توجہ دلاؤ نوٹس لواری ٹنل میں آمدورفت کے سلسلہ میں شیڈول کا بہانہ بناکر مسافروں کی تذلیل کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد ،توجہ دلاؤ نوٹس اور سوال جمع کرادیے گئے۔چترال سے متحدہ مجلس عمل کے ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ جمعتہ المبارک سد الایام ہے اس لئے ہفتہ وار چھٹی جمعہ کے دن ہی ہونا چاہیئے انہوں نے ایک اورقرارداد کے ذریعہ بھی کہا کہ پاکستان بھر سے یوٹیلیٹی سٹور بند کرنے سے ایک طرف غریب افراد سستی اشیاء خوردونوش کی خریداری سے محروم اور ہزاروں نوجوان بے روزگار ہوں گے جبکہ موجودہ حکومت کے منشور میں ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے ایک توجہ دلاؤنوٹس پر لواری ٹنل کے حوالہ سے مولانا چترالی نے وزیر مواصلات سے استفسار کیا ہے کہ لواری ٹنل ہرقسم کے تعمیراتی کام ہونے کے باوجود اور سابق وزیراعظم کے ٹنل افتتاح کے بعد مخصوص اوقات میں ٹنل کو بند رکھنے اور مسافروں کی آمدورفت پر پابندی لگانے کا کیا جواز باقی رہتا ہے اور ایک اور قرارداد کے ذریعہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق حکومت سے اردوزبان کے نفاذ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اور دفعہ 62,63کونہ چھیڑنے کے حوالے سے توجہ دلاؤنوٹس بھی جمع کیا گیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔