نیشنل رورل سپورٹ پروگرامNRSPکے مائکرو فنانس بینک نے چترال میں بینکنگ کا آغاز کر دیا

چترال(شہریار بیگ سے) نیشنل رورل سپورٹ پروگرامNRSPکے مائکرو فنانس بنک نے چترال میں بینکنگ کا آغاز کر دیا ہے۔منگل کے روز ایک پُر وقار تقریب میں چترال تجار یونین کے صدر شبیر احمد نے فیتہ کاٹ کر بنک کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں چترال کے کاروباری شخصیات اور دیگر بینک افسران کو مدعو کیا گیا تھا۔منیجر نعیم احمد نے چترال میں بینک کی شاخ کھولنے کے اغراض و مقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کا بنیادی مقصد کاروباری حضرات کو آسان شرائط اورایک دن کے اندر قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔اس سے خواتین بھی بھر پور استفادہ کر سکتے ہیں ۔بے روزگار نوجوانوں کے لئے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے لئے کاروبار کے لئے قرض فراہم کریں گے۔جبکہ بینک ہذا اپنے اکاؤنٹ ہولڈرز کو معقول انٹرسٹ بھی دے گا اور عوام اپنی یوٹیلٹی بلز بھی جمع کر سکتے ہیں۔اس موقع پر چترال کے معروف سوشل ورکر رحمت غفور بیگ تجار یونین کے صدر شبیر احمد اور پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر عبد للطیف نے NRSPکے حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چترال میں نوجوانوں خصوصاً خواتین کو اپنی پاؤں پر کھڑا ہونے کا موقع میسر آئے گا۔اُنہوں نے اپنی طرف سے بینک ہذا کے ساتھ بھر پور تعاون کا یقین دلایا

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔