اظہار تہنیت۔ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی صاحب کو مناسک حج کی ادائیگی کے بعد  بخیرو عافیت پاکستان پہنچنے  پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد

میں آُ پ کے مؤقر برقیاتی جریدے کی وساطت سے محترم ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی صاحب کو مناسک حج کی ادائیگی کے بعد  بخیرو عافیت پاکستان پہنچنے  پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ ۱۴ اگست آپکی پیدائش کا دن ہوتا ہے ۔ اِس بار ۱۴ اگست کو جب میں نے آپ کے جنم دن کے موقعے پر مبارکبادی کے لئے فون کیا تو آُ پ کا نمبر مسلسل بند تھا ۔ آُ پ کے گھر فون کرنے پر معلوم ہوا کہ آُ پ حج کے لئے تشریف لے گئے ہیں ۔ اُپ کا حج پر جانا اُپ کی ذاتی عبادات میں شامل ہے جسکی جزا  آپ کو ملے گی  لیکن اپنے کالموں سمیت حج پر جاکر ہمیں تڑپانے کی سزا بھگتنے کے لئے بھی زرا کمربستہ رہئے گا ۔ ہم انتہائی بے قراری سے آُ پ کے کالمز کا انتظار کر رہے ہیں۔عرصے سے بے داد پڑے ہیں ۔ آپ کا داد بیداد  ’’ آنے والی حکومت کا خاکہ ‘‘   کے موضوع پر مورخہ ۱۸ جولائی کو شائع ہوا  تھا  اُس کے بعد طویل سکوت ہے ۔امید ہے جلدی نوازیں گے ۔

شمس الحق قمر

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔