چترال سے متحدہ مجلس عمل کے ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کا پشاور میں مختلف محکمہ جات کے سیکرٹریز اور چیف انجینئرز سے ملاقاتیں

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال سے متحدہ مجلس عمل کے ممبران قومی وصوبائی اسمبلی مولانا عبدالاکبرچترالی اور مولانا ہدایت الرحمن نے چترال کے مختلف بنیادی اہمیت کے حامل مسائل پر سیکرٹری محکمہ ایریگیشن،سیکرٹری واٹر اینڈ پاؤر،سیکرٹری پبلک ہیلتھ،سیکرٹری صحت،چیف انجینئر پبلک ہیلتھ،چیف انجینئر واٹر اینڈ پاؤر اور ڈائریکٹر تعلیم خیبر پختونخوا سے ان کے دفاتر میں ملاقاتیں کیں اور اپر چترال میں لوڈشیڈنگ کے خاتمہ ،ریشن پاؤر ہاؤس کی دوبارہ تعمیر،اپر چترال ٹرانسمیشن لائن بچھانے،ٹرانسفارمرز کی تبدیلی اور اپ گریڈیشن ،ہسپتالوں کی حالت زار بالخصوص تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ارندو،تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال وریجون موڑکہو میں ڈاکٹرز کی تعیناتی،دروش،بروز،چترال،نشکو،مدک،زیزدی،کشم،چپاڑی،کارگین اور ڈب کیسو کے واٹر چینلز کے مسائل پر گفتگو ہوئی۔متعلقہ سیکرٹریز نے ان مسائل کو حل کرنے بالخصوص اپر چترال کے بجلی کے جملہ مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی اور ریشن بجلی گھر کو بھی جلد بحال کرنے کے سلسلہ میں فوری اقدامات اُٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔