چترال سے ممبر قومی و صوبائی اسمبلی کی صدر مملکت، وزیر دفاع اوراسپیکر سے ملاقات ،چترال کےاہم مسائل کے بارے پر تفصیلی گفتگو

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس) متحدہ مجلس عمل چترال کے ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی اور ممبرصوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے صدر مملکت پاکستان عارف علوی، وزیر دفاع پرویز خٹک ،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر سے اسپیکر چیمبر اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں چترال کےدواہم مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل چترال کے ممبران اسمبلی نے چترال کے اہم مسائل ایون بمبوریت،چترال گرم چشمہ،بونی تا شیندور روڈز اوربالخصوص ارندو روڈ کو ترجیحات میں شامل کرنے پر زوردیاجبکہ ان علاقوں جہاں بجلی کی ٹرانسمشن لائینزموجود نہیں وہاں فوری طوربجلی کی ٹرانسمشن لائنیں بچھانے اور ٹرانسفارمرزکی اپ گریڈیشن اوردیگراہم امور پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی وزیر دفاع پرویزخٹک اوراسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چترال کے جملہ مسائل کے حل کے سلسلہ میں بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی انہوں نے کہا کہ چترال ایک سیاحتی علاقہ ہے اور سیاحت کو فروغ دینے کیلئے مرکزی حکومت تمام وسائل بروئے کا رلائےگی اورہماری حکومت چترالی قوم کو مایوس نہیں کرینگے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔