اسٹیٹ بینک آف پاکستان پشاور کے ڈپٹی چیف منیجر کامران خان کا دورہ چترال، چترال کی بزنس کمیونٹی کے ساتھ سے نشست کا انعقاد

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)گذشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک آف پاکستان پشاور کے ڈپٹی چیف منیجر کامران خان نے چترال کا دورہ کیا اور ٹاؤن ہال میں چترال کی بزنس کمیونٹی کے ساتھ ایک نشست منعقد کی جس میں انہوں نے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کو ترقی دینے کے سلسلے میں حکومت کی طرف سے کاروباری قرضوں کی اقسام اور ان کے حصول کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہاکہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی دی گئی گائیڈ لائن کے مطابق مختلف بنکوں میں قرضوں کی سہولیات سے فائدہ اٹھاکر چترال میں ہائیڈرو الیکٹرک پوٹنشل ،معدنیات اور ماربل کی وسیع ذخائر ،ٹورزم انڈسٹری اور دوسرے مصنوعات کو ترقی دی جاسکتی ہے جس سے ملازمتوں کی ہزاروں اسامیاں بھی پید ا ہوں گے اور علاقے میں خوشحالی بھی آئے گی۔ انہوں نے کاروباری طبقوں اور نئے کاروبار شروع کرنے والوں پر زور دیا کہ وہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے دئیے گئے ہدایات کے مطابق ان قرضہ جات کے بارے میں آگاہی حاصل کریں ۔ اس موقع پر نیشنل بینک آف پاکستان کے ایریا منیجر ظاہر اللہ بھی موجود تھے۔ تجاری یونین چترال کے صدر شبیر احمد نے تاجر برادری کو درپیش مسائل سے بھی انہیں آگاہ کیا جبکہ اس موقع پر حاضرین نے کامران خان سے مختلف سوالات بھی پوچھے۔ دریں اثناء چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سرتاج احمد خان نے کامران خان کے دورہ چترال کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ ان کی طرف سے دئیے گئے معلومات بہت ہی اہمیت کے حامل تھے جن پر عمل کرنے سے چترال میں معاشی بہتری رونما ہوگی۔ انہوں نے چیمبر کی طرف سے کاروباری حضرات کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔