fbpx
تازہ ترینکھیلوں کی خبریں

موردیر میں جاری فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پزیر سندراغ کوشٹ ٹیم نے فائنل اپنے نام کر لیا

موڑکھو( جمشید احمد) موردیر گھسوٹی گراونڈمیں جاری فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوا ۔فائنل کے مہمان خصوصی تحصیل ناظم کوشٹ انعام اللہ تھے ۔اُن کے ہمراہ وی سی ناظم غلام سرور، وسی ناظم رضوان بھی موجود تھے ۔ٹور نامنٹ کا فائنل سندراغ کوشٹ اور موردیر کے درمیان کھیلا گیا، میچ مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہا میچ کا فیصلہ پینلٹی کیک پر ہوا جسے سندراغ کوشٹ ٹیم نے ایک کے مقابلے میں تین گولوں سے کامیابی حاصل کر کے فائنل اپنے نام کر لیا ۔موردیر کے کھلاڑی کاشیف اللہ کو مین آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔ آخر میں تحصیل ناظم کوشٹ انعام اللہ نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی۔اور ایک کامیاب ٹورنامنٹ کرانے پر ٹورنامنٹ انتظامیہ کی تعریف کی اور کھلاڑیوں کے صلاحیتوں کو بے حد سراہا اور اپنے طرف سے ونر ٹیم کو پانچ ہزار رنر آپ کو تین ہزار اور ٹورنامنٹ انتظامیہ کو سات ہزار روپے دینے کا اعلان کیا اور گراونڈ کی مرمت اور گراونڈ کے لیے فنڈ اور مر مت کے سلسلے میں مسائل اور روکاوٹوں کو دور کرنے کی یقین دہانی کی۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق