پی ٹی آئی رہنماؤں کا ضلع چترال کے لئے نئے ڈی ایچ او کی پوسٹنگ پر صوبائی حکومت کا شکریہ اور نئے ڈی ایچ او ڈاکٹر افتخار الدین کو مبارکباد

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے رہنما شاہد احمد(نائب صدر لویر چترال ) ، جمیع اللہ(نائب صدر تحصیل چترال )، شجاع الرحمن (نائب صدر تحصیل چترال)، ضیاء الرحمن (صدر ڈسٹرکٹ یوتھ )،)، محمد حسام(جنرل سیکرٹری یوسی ون)، شجاع الرحمن(صدر یوسی ایون) ، گوہر خان (جنرل سیکرٹری یوسی ایون) ، محمد ایاز(صدر یوسی کوہ) اور سینئر رہنما عبدالصبور اور دوسروں نے ضلع چترال کے لئے نئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر کی پوسٹنگ پر صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈاکٹر افتخارالدین کو ان کی نئی ذمہ داریوں کے سنھبالنے پر مبارک باد پیش کرکے اس توقع کا اظہارکیا ہے کہ وہ محکمہ صحت چترال میں انصاف پر مبنی انقلابی تبدیلیاں لائیں گے جوکہ پی ٹی آئی حکومت کی منشور کا اولین ترجیح ہے۔ ہفتے کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چند مفاد پرست عناصر نے ہمیشہ پی ٹی آئی کو اپنی انا اور مفاد کے لئے پارٹی کی پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے اب بھی پرانے ڈی ایچ او ڈاکٹر اسرار اللہ کو واپس لانے کی کوششوں میں سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے ان عناصر کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے قسم کے ہتھکنڈے استعمال نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ سابق ڈی ایچ او ڈاکٹر اسرا ر اللہ نے ضلع میں محکمہ صحت کو سخت نقصان پہنچایا اور ضلع بھر میں واقع ہسپتالوں ان کی نااہلی کی وجہ سے بدترین حالت میں ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی قیادت بشمول صدر عبدالطیف اور ایم پی اے وزیر زادہ ان کے ساتھ ہیں جبکہ وہ ڈاکٹر اسرار اللہ کی بحالی کی صورت میں کوئی بھی قدم اُٹھانے کو تیار ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔