آغا خان ہائیر سیکنڈری سلکول گلگلت میں 8 اکتوبر کے  زلزلہ زدگان کی یاد میں تقریب دو منٹ کو خاموشی

گلگت ( ارچنڈ جنید )  آغا خان ہائیرسکینڈری سکول گلگت میں  اکتوبر سن 2005 کے خوف ناک زلزلے کی یاد میں ایکمنٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ، مرحومین کی روحوں کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور ایسی صورت حالات سے نبرد آزما ہونے کےلئے ایک پرزنٹیشن بھی دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق 8 اکتوبر 2005 صبح ۸ بجکر 52 منٹ پر ایک خوفناک زلزلے کی وجہ سے دھرتی ماں لرز گئی تھی ۔ ریکٹر اسکیل پر بھونچال کی شدت 7.6 تھی تاہم زلزلے کی ہیبت ناک لہروں نے پاکستان کے شمالی علاقہ جات کو اپنی لپیٹ میں لیتے ہوئے تباہی مچا دی تھی جس کے نتیجے  میں  گلگت ، چترال اور مانسہر سے لیکر کشمیر تک  کروڑوں انسان متاثر ہوئے اور لاکھوں لقمہ اجل بنے ۔ یہ دنیا کی تاریخ میں انے والے دہشت ناک زلزلوں میں سے ایک تھا ۔

            آج آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول میں اس عظیم سانحے کی یاد میں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔ اس تقریب کا اہتمام  سکول ہذا کے تمام  ہم نصابی کلب اور سوٹائیٹیوں نے مل کے کیا تھا ۔ ٹھیک 8 بجکر 52 منٹ پر زلزلے کی زد میں آکر شہادت پانے والوں کی یاد میں پورے سکول میں ایک منٹ کی مکمل خاموشی اختیار کی گئی ۔ اس کے بعد اس سانحے میں شہید ہونے والے انسانوں کی روحوں کی اٰیصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی  بھی کی گئی ۔ فاتحہ خوانی کے بعد سکول سکیورٹی اور سییفٹی کے انچارچ  جناب جہانگیر شاہ  صاحب نے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے جدید طریقوں کے حوالے سے طلبہ کو ایک پرزینٹیشن دی۔  اس کے علاوہ عام  حالات میں سکولوں اور گھروں میں روزمرہ استعمال کی اشیا اور اُن کےغلط استعمال سے خطرات پر مبنی ایک سیر حاصل بحث ہوئی اور بحث میں سکول کے طلبا نے اپنے تجربات کا تذکرہ کیا ۔ آخر میں پرنسپل  آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول  گلگت نے دعائیہ کلمات سے تقریب کا اختتام کیا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔